ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’حکومت کرپشن کے خاتمے، لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کیلئے پرعزم ہے‘‘

’’حکومت کرپشن کے خاتمے، لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کیلئے پرعزم ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کے خاتمے اورلوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے لیے پرعزم ہے، بلا تفریق اوربے لاگ احتساب تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔

وزیر قانون وبلدیات محمد بشارت راجہ کا حمزہ شہباز کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کرپشن کے مقدمات میں عدالتی کارروائی کا حصہ ہے۔

حکومت کرپشن کے خاتمے اورلوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کیلئے پرعزم ہے، بلا تفریق اور بے لاگ احتساب تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ وکلا ء آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی تائید کریں۔آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے وکلاء کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer