سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے بڑا فیصلہ کرلیا

11 Jun, 2019 | 01:57 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات محمد علی درانی سیاسی محاذ پرمتحرک ہوگئے، اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمد علی درانی ان دونوں اپنے سیاسی دوستوں سےمسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے مکمل مشاورت کے بعد اپنی سیاسی جماعت بنانےکا فصیلہ کیا ہے، جس کے صوبائی سیکرٹریٹ چاروں صوبوں میں قائم کیے جائیں گے، جبکہ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں قائم ہو گا، محمد علی درانی آئندہ چند روز میں باقاعدہ اپنی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد علی درانی اس سے قبل پاسبان اور ملت پارٹی بنا چکے ہیں جبکہ ملت پارٹی کو مسلم لیگ (ق) میں ضم کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں