(سٹی 42) قومی احتساب بیورو نے ضمانت منسوخ ہونے پر کمرہ عدالت سےاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر سماعت کی، حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی جس کی وجہ سے عدالت نے درخواست خارج کردی، درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی نیب نے کمرہ عدالت سے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کیخلاف مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جی پی او چوک مال روڈ پر دھرنا دےدیا۔
حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کرپشن کا ثبوت لے آئیں، میں سیاست چھوڑ دوں گا، میرے لئے یہ جیلیں نئی نہیں ہیں، پی ٹی آئی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رمضان شوگرمل اورآمدن سے زائد اثاثوں پرعدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظورکررکھی تھی۔