(زاہد چودھری) شہر میں 17 جون سے پولیو کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پانچ برس کی عمر تک کے 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
لاہور میں گزشتہ ایک برس سے مسلسل سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی اور رواں برس کے دوران پولیو کے تین مریض سامنے آنے کے بعد بدستور شہر میں پولیو وائرس کا سنگین خطرہ موجود ہے، اس صورتحال کے پیش نظر لاہور میں 17 جون سے پولیو کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، میانوالی اور بھکر میں بھی پولیو کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔
لاہور میں پانچ برس کی عمر تک کے 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 4 ہزار 6 سو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔