پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا

11 Jun, 2018 | 11:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زین مدنی حسینی:نگراں حکومت نے جون کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دروبدل کا اعلان کردیا۔ پٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر  کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین اضافے کی منظوری دے گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسےفی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرحیران کن فیصلہ

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے46 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 74 روپے 99 پیسے  کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے، ہائی سپید ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 22 پیسے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری پیش کی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں