لاہور کے 57 سرکاری کالجوں میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

11 Jun, 2018 | 06:39 PM

عطاءسبحانی
Read more!

اکمل سومرو:ایم اے او کالج میں لاہور کے ستاون سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کا اجلاس، کالجوں کی عمارتوں کو نامور اساتذہ و طلباء کے ناموں سے منسوب اور عید کے بعد شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور کے تمام سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کا ایم اے او کالج میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور کی 35 خواتین کالجز اور 22 لڑکوں کے کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز لاہور ظفر عنائیت انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد میاں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور کے سرکاری کالجوں کی عمارات کو نامور اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نام پر رکھا جائے گا۔

اس خبرکو لازمی پڑھیں:حکومت پنجاب نے اساتذہ کو عید سے پہلےبڑی خوشخبری دے دی

عمارتوں کے نام منسوب کرنے کی منظوری کالج کونسل سے ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور کے 57 سرکاری کالجوں میں شجر کاری مہم شروع کی جائے گی۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ظفر عنائیت انجم کا کہنا ہے کہ کالجوں میں تعلیمی و انتظامی معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں