ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبہ نے ملک کو مقروض کردیا

اورنج لائن ٹرین منصوبہ نے ملک کو مقروض کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: اورنج لائن منصوبہ کو دو ارب اٹھائیس کروڑ کی بڑی مالی کھیپ مل گئی، چینی بنک ایگزم نے منصوبہ کے لئے ایک اور قسط جاری کردی۔ پی ایم اے نے ایل ڈی اے کو فنڈز ریلز کرتے ہوئے چیک جاری کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خوشخبری، شہری ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے لئے چینی بنک ایگزم بنک نے ایک اور قسط جاری کردی ہے۔ ماس ٹرانزٹ منصوبہ کے لئے چینی بنک ایگزم نے دو ارب اٹھائیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ ایل ڈی اے نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے توسط سے دوارب سے زائد بل کلیم کیا تھا۔

پڑھنا مت بھولئے: روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 119 روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا

 اورنج لائن کے چاروں پیکجز میں مکمل ہونے والے کاموں کی مد میں فنڈز کلیم کئے گئے تھے۔ پی ایم اے نے ایل ڈی اے کو فنڈز ریلز کرتے ہوئے چیک جاری کردیا ہے۔ موصول ہونے والی رقم سے منصوبے کے کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔