خوشخبری، شہری ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے

11 Jun, 2018 | 04:00 PM

حرااعوان

سٹی 42: پاکستان ریلوے نے چھوٹی عید پر بزرگ شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن پیکج کا اعلان کر دیا،  65 برس اور زائد عمر کے تمام شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیر ریلویز روشن خورشید بروچہ کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے س بزرگ شہریوں کے لیے عید پیکج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو عملدرآمد کے لیے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری گاڑیاں جھولنے والے افسران کو عدالت نے طلب کر لیا 

  بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ کی سہولت بھی مفت حاصل ہو گی۔ دوران سفر اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لئے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں