عمران کے لوٹوں کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مخلص کارکنان کریں گے:حمزہ شہباز

11 Jun, 2018 | 01:42 PM

حرااعوان

عمر اسلم: شہر میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالےسے سینئر لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ،کپتان کو امیدواروں کا انتظار 

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں آئندہ الیکشن میں شہر لاہور سے کن کو ٹکٹیں دی جائیں سینئر لیگی رہنماوں نے سر جوڑ لیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف اور خواجہ سعدرفیق کے درمیان ملاقات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالےسے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عام ورکر کو پارٹی ٹکٹ دے گی۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوٹوں کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مخلص کارکنان کریں گے۔ خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نظریاتی اور مخلص ورکرز کو آگے لایا جائے گا۔بعدازاں سینئر لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے خواجہ سلمان رفیق ،میاں مرغوب اورسید عظمت سمیت دیگر سےبھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں