ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ،کپتان کو امیدواروں کا انتظار

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ،کپتان کو امیدواروں کا انتظار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کی لاہور میں ٹکٹوں کا معاملہ،صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں کے امیدواروں کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا،امیدواروں کی کشتی بیچ منجدھار میں کھڑی ہے۔

سٹی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے لیکن تحریک انصاف پی پی 153، پی پی 161 پی پی 166، پی پی 167، پی پی 168 کے لیےامیدواروں کی تلاش میں ہے۔ پی پی 153 میں ڈاکٹر نوشین حامد کے انکار کے بعد اس نشست پردو امیدوار نواز نت اور طارق سردار میں کسی کے ایک نام قرعہ نکلے گا۔ پی پی166 سے شبیر سیال اور عبدالکریم کلواڑ کے درمیان فیصلہ ہونا ہے۔ پی پی 167 سے فیاض بھٹی ، نذیر چوہان اور نعیم الحق کے درمیان فیصلہ ہوگا، پی پی 168 سے بھی تین امیدوار بابر اعوان ، جاوید بھٹی اور سردار عظیم اللہ مدمقابل ہوں گے۔

یہ ضرور پڑھیں:چیف جسٹس کا بڑا حکم،موبائل کارڈز پر ٹیکسزختم 

  ان حلقوں پر زیادہ امیدوار اور تحفظات کے باعث سروے کرایا جارہا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی رہنماوں نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذات جمع کرا کےانتخابی مہم جاری رکھیں۔ فیصلہ ایک دو دن تک ہوجائے گا۔