محسن نقوی کا امام بارگاہوں کا سرپرائز وزٹ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

11 Jul, 2024 | 11:32 PM

فرزانہ صدیق : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے رات کے وقت امام بارگاہوں کا سرپرائز وزٹ کیا گیا ۔ 

وزیر داخلہ نے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔محسن نقوی جی سکس امام بارگاہ گئے اور ڈیوٹی پر افسران سے ملے۔ محسن نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ڈیوٹیز مکمل الرٹ رکھی جائیں، ڈیوٹی پر تعینات تمام ڈیپارٹمنٹس آپس میں مکمل کوارڈی نیشن رکھیں، شرکاء مجالس کو مکمل چیکنگ کے بعد امام بارگاہوں میں داخل ہونے دیا جائے۔ 

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ،چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا اور سینئر افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے ۔ 

مزیدخبریں