ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کماہاں روڈ پر وزیراعلی مریم نواز کے انتخابی حلقہ میں غلاظت کے ڈھیر لگ گئے

Kamahan Rod, Sabar chowk , sewerage system collapsed, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:  کماہاں روڈ ،صابر چوک میں غلاظت کے ڈھیر، سڑک پر متقل موجود رہنے والی کیچڑ اور تعفن زدہ سیوریج کا پانی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے لئے چیلنج  ہیں کیونکہ یہ علاقہ ان کے حلقہ انتخاب میں شامل ہے۔

، علاقہ مکین اپنے دیرینہ مسائل حل نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔  کماہاں روڈ پر وزیراعلی مریم نواز کے انتخابی حلقہ میں غلاظت کے ڈھیر لگ گئے
علاقہ مکینوں  نے اپنے مسائل بتاتے ہوئے حکومت اور واسا انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔


  کماہاں روڈ صابر چوک کے علاقہ میں نکاسی آب کا نظام ناقص ہے ،حالیہ بارشوں کے بعد علاقے کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ سیوریج او ربارش کا پانی مل کر کیچڑ بن گیا، پیدل چلنا عذاب ہوگیا۔
سیوریج کا کھڑا پانی مچھروں کی افزائش کا سبب بننے لگا ہے۔علاقہ  کےمکین اس صورتحال سے پریشان ہیں۔ 
بدبو اور تعفن سے علاقہ  میں چلنا پھرنا اور سانس لینا محال  ہو گیا ہے۔ گندگی میں جراثیموں کی افزائش کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔

مظاہرین نے بتایا کہ کماہاں روڈ صابر چوک میں کئی سالوں سے سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کا نظام تباہ حال ہے۔ ہم نے حالیہ انتخابت میں مریم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تھا۔ اب وہ وزیر اعلی ہیْں۔ ہمیں ان سے توقع ہے کہ وہ اپنے  حلقہ انتخاب  کے بنیادی مسائل حل کریں گی۔ مریم نواز کی حکومت کے چار ماہ میں مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے۔