بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران گرفتار

11 Jul, 2024 | 09:25 PM

طیب سیف : اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران گرفتار کرلیے ۔ 

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران کو  گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمر وحید شامل ہیں، ملزمان کو اسپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔ 

ملزمان بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 92 نرسسز کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کئے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔  ملزمان نے الموارد نامی سعودی عرب کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کمپنی کی ڈیمانڈ پر غیر قانونی عمل درآمد کروایا ۔ 

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ 

مزیدخبریں