وزیر اعلیٰ پنجاب کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت،مبارکباددی

11 Jul, 2024 | 09:14 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جسٹس عالیہ نیلم کو پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف لینے پر مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ خاتون وزیر اعلیٰ اور خاتون چیف جسٹس پنجاب کا منفرد اعزازہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی لاء افسران، انتظامی افسران اور دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں