ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے، مریم نواز

معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج آبادی میں اضافے کے وسائل اور ماحول پر اثرات کو سمجھنا ہوگا۔ آ بادی اور وسائل کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا خوشحالی کی دلیل ہے۔خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پاپولیشن پر کنٹرول برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے۔ آبادی کا انتظام صرف حکومت ہی کی نہیں بلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کی شرح موثر آبادی کنٹرول سے منسلک ہے۔ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے۔ قدرتی وسائل اور انفراسٹرکچر پاپولیشن کا بڑھتا ہوادباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔آبادی میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر برے اثرات کا سبب بن رہا ہے۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری ہر گھرانے کا درست ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی کاوش ہے۔