زاہد چوہدری : حکومت پنجاب نے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 3 ہزار نرسوں کی بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ تین ہزار نرسوں کی بھرتی انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ محکمہ صحت نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے نرسنگ کالجز کی تزئین و آرائش کروائی جا رہی ہے۔ نرسنگ شعبہ میں کیپیسٹی بلڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔