نعمان اشرف: ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے وزیر تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ سرکاری سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ ترقیوں کے منتظر ہیں ۔
2600 اسامیاں خالی ہونے کے باوجود صرف 158 اساتذہ کو پروموشن دی گئی۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ازور بھٹی نے کم اساتذہ کو ترقیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سکولوں میں 2600 خالی اسامیوں پر اساتذہ کو ان سروس پرموشن دی جائے
پی ایس ٹی کی لاہور میں 1900سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ای ایس ٹی کی لاہور میں1100 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔۔ایس ایس ٹی کی لاہور میں 634 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔