سینئر سیٹیزنز کے مفت علاج کے لیے قانون کا مسودہ تیار

11 Jul, 2024 | 07:52 PM

 نعمان اشرف: پنجاب میں سینئر سٹیزنز کو علاج معالجہ دینے اور دیگر مسائل میں معاونت کیلئےقانون سازی کا بل محکمہ قانون کو ارسال کردیا گیا۔ حکومت سینئر سٹیزنز کی کونسل کے ذریعے معاونت کا کام کرے گی ۔
پنجاب میں بوڑھے افراد کی سنی گئی۔محکمہ سوشل ویلفیئر نے سینئر سٹیزنز کو علاج معالجہ دینے اور دیگر مسائل میں معاونت کیلئےقانون سازی کا بل محکمہ قانون کو ارسال کردیا۔

  سینئر سٹیزنز کی کونسل محکمہ سوشل ویلفیئر میں بنائی جائے گی۔ کونسل سینئر سٹیزن کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔ کونسل سینئر سٹیزنز کے علاج ،مالی امداد اور دیگر مسائل میں معاونت کرے گی۔
بزرگ افراد پر مقدمہ درج ہونے پر قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔محکمہ قانون نے بل پر ورکنگ شروع کر دی

مزیدخبریں