پنجاب پولیس کے 68 ڈی ایس پیز اپنی ترقی میں خود ہی رکاوٹ بن گئے

11 Jul, 2024 | 07:30 PM

 علی ساہی : پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز اپنی ترقی میں خود ہی رکاوٹ بن گئے ۔ڈی ایس پیز نے گزشتہ کئی سالوں سے اپنی آمدنی اور اثاثہ جات  جمع نہ کروائے۔آئی جی پنجاب نے 68ڈی ایس پیز کو اثاثے اور اے سی آرز جمع کروانے کاحکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر جاری کردہ مراسلے میں تمام ڈی ایس پیز سے انکے نام تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔68 ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران کی جانب سے تفصیلات بھجوانے کےبعد اثاثہ جات اور کارکردگی رپورٹ ملنے کے بعد اگلے عہدے پر ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈی ایس پیز میں غضنفر عباس،شاہد اقبال،شکیل احمد کھوکھر،میاں عباس احمد،لعل محمد کھوکھر،ظفر اقبال،عمران مشتاق کے نام شامل ہیں ۔اورظفر اقبال نقوی،ریاض انور،سادات علی،عبدالرحمن،فواد احمد،رزاق حسین،حاکم علی کے نام  بھی اسی فہرست میں ہیں ۔

شفقت ندیم،ناصر محمود،اظہر محمود،نصر اللہ خان ،رضا عباس،ندیم صدیق،ریاض شاہد،کاشف خلیل،ارشد حیات کانجو،خالد سعید،شفقت رشید،جمشید اقبال،فیاض احمد  نے بھی اپنے  اثاثہ جات اور اے سی آرز جمع نہیں کروائی

مزیدخبریں