ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں چھٹیوں کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد یہ تیسرا ترمیمی ججز روسٹر آیا ہے۔اس کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔
ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم، ڈویژن بینچ نمبر تین میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل اختر شبیر، ڈویژن بینچ نمبر چار میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بینچ نمبر پانچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق، ڈویژن بینچ نمبر چھ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس علی ضیا باجو ہ شامل ہیں۔
تعطیلات کے دوران تمام ڈویژن بنچ سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت بھی کریں گے۔
پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن بنچ اور 12 سنگل بنچ مقدمات سنیں گے۔
پہلے پانچ ڈویژن بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔