آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام اسی ماہ طے پائے گا ، وزیر خزانہ

11 Jul, 2024 | 07:25 PM

وقاص عظیم : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام اسی ماہ طے پائے گا ۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر  سے زائد کا پروگرام لینا چاہتے ہیں،  آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبل از وقت پوری کر دیں ہیں۔  زراعت پر انکم ٹیکس کی وصولیاں بہتر کرنے کی شرط پر بھی پیش رفت ہوئی ہے، زرعی انکم ٹیکس کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت کی گئی ، صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے پر  آمادگی ظاہر کی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام اسی ماہ طے پائے گا ،  نئے قرض پروگرام کے پہلے جائزہ مشن کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے ایشوز پر بھی بات چیت ہوگی۔ موجودہ مذاکرات میں کلائمیٹ فائننسنگ کی فنڈنگ پر بات چیت نہیں ہو رہی ۔ 

مزیدخبریں