بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین کو چئیرمین ڈی ای  ایف آئی ایم تعینات کردیاگیا

11 Jul, 2024 | 07:21 PM

راؤدلشاد:  بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین کو چئیرمین ڈی ای  ایف آئی ایم تعینات کردیاگیا ۔

بریگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاوالدین چیف منسٹر پنجاب شکایت سیل، چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم میں بطور چئیرمین فرائض سرانجام دینگے ،وہ چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ اور چیف منسٹر کرائم یونٹ میں بھی بطور چئیرمین فرائض سرانجام دیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کو ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات کرنے کی منظوری دے دی  ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد پرنسپل سیکرٹری ٹوسی ایم ساجد ظفر ڈال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

برگیڈئیر (ر)بابر  کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کریں گے، بابر علاوالدین اس سے قبل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں