آل پاکستان ایچ ای سی کشتی رانی چیمپئن شپ ،پنجاب یونیورسٹی بازی لے گئی 

11 Jul, 2024 | 07:05 PM

 عمران یونس :پنجاب یونیورسٹی مرد اور خواتین کی ٹیموں نے آل پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کشتی رانی چیمپئن شپ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔پنجاب یونیورسٹی مجموعی طورپر 11 گولڈ اور 5 سلور میڈل لے گئی 

 یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی سنٹرل پنجاب میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں کی 12اور خواتین کی 10ٹیموں نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیمیں واضح برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن پررہی۔

پنجاب یونیورسٹی مردوں کی ٹیم نے 5گولڈ اور 3سلور میڈل جیتے ۔خواتین کی ٹیم نے6گولڈ اور 2سلور میڈلز اپنے نام کئے ۔ شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر سپورٹس زبیر بٹ نے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ۔

مزیدخبریں