ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  برسات شروع ہونے کے بعد واسا کو  پانی نکالنے کیلئے نئی مشینری خریدنا یاد آ گیا

WASA new machines procurement, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: لاہور شہر میں نکاسی آب کی ضرورت آج ہے اور واسا نے  نئی مشینری خرید نے کیلئے پی سی ون بنا کر اب  حکومت کوارسال کیا ہے۔ یہ مشینری آتے آتے برسات میں پانی کی تباہ کاریوں کا راستہ روکنے کیلئے واسا موجودہ مشینری پر ہی انحصار کرے گا۔
پنجاب کے بجٹ میں واسا کی مشینری خریداری کے لئے  55کروڑسےزائدبجٹ مختص کیا گیا تھا۔
واسا  نے جو پی سی ون بھیجا ہے اس میں درکارمشینری کی مالیت 1 ارب 30 کروڑ سے زائد ہے۔ واسا کو پنجاب حکومت رواں مالی سال میں 55کروڑ سے زائد فنڈز مہیا کرے گی۔ واسا ان فنڈز سے جیٹنگ مشین ، ڈرین کی صفائی کے لئے مشینری خریدے گا۔
واسا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا شہر میں اپنے تمام ٹاؤنز کے لئے نئی مشینری خریدے گا۔ ہر ٹاؤن کیلئے کم از کم 20کروڑ،زیادہ سے زیادہ 40کروڑکی مشینری خریدنے کا پروگرام ہے۔ 
واساپی اینڈڈی سےمنظوری کےبعدسمری مشینری پروکیورمنٹ کاٹینڈرجاری کرے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ برسات کے ابتدائی سپیل میں واسا شہر کے سینکڑوں علاقوں میں بارش کے پانی کو جمع ہونے ے روکنے میں بھی ناکام رہا اور بارش کے بعد جمع ہو چکے پانی کے ڈسپوزل میں بھی ناکام رہا۔ 



 

۔