ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوست کو تنخواہ تاخیر سے ملنے پر باوردی ڈولفن اہلکار کا فارمیسی مالک پر تشدد

دوست کو تنخواہ تاخیر سے ملنے پر باوردی ڈولفن اہلکار کا فارمیسی مالک پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد ملک :دوست کو تنخواہ تاخیر سے ملنے پر ڈولفن اہلکار آپے سے باہر ہو گئے، ڈولفن اہلکاروں کی فارمیسی مالک سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

دوست کو تنخواہ تاخیر سے ملنے پر ڈولفن اہلکار آپے سے باہر ہو گئے،ڈولفن اہلکاروں کی فارمیسی مالک سے بدسلوکی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈولفن اہلکار گلشن راوی میں واقع فارمیسی گئے اوردوست کو تنخواہ تاخیر سے دینے ملنے پر ڈولفن اہلکاروں نے فارمیسی مالک کو دھر لیا۔ڈولفن اہلکارشہری کو گریباں سے پکڑ کر دھکے دیتے فارمیسی سے باہر لے گئے

 غیرمناسب رویہ اپنانے پر شہری نے فارمیسی بند کر دی، ایس پی ڈولفن نے اہلکاروں کی بدسلوکی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اقبال ٹاون کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میرخالد کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے پر ڈولفن اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔