27 ہزار ای بائیکس تمام اضلاع میں دینے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

11 Jul, 2024 | 05:48 PM

مائدہ وحید: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 16سٹوڈنٹس میں ای بائیکس تقسیم کیں ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو پروگرام کی تقریب میں شرکت کےلئے مقامی ہوٹل پہنچیں تو ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔اس تقریب  میں صرف  چند سٹوڈنٹس میں الیکٹرک بائیکس بانٹی گئیں لیکن اس سے وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں ای بائیکس کی تقسیم کا عملاً افتتاح کر دیا۔ جن سٹوڈنٹس نے درخواستیں دی تھیں ان میں  ستائیس ہزار دو سو بائیکس تقسیم کی جائیں گی ۔ 

پنجاب کی حکومت ان ای بائیکس کی قسطوں پر فراہمی کے لئے ستوڈنٹس سے کوئی سود نہیں لے گی۔ بائیکس کی قیمت کی ادائیگی از حد آسان قسطوں میں ہو گی۔

مریم نواز  کا تقریب سے خطاب

 مریم نواز نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ پہلے جو الیکٹرک بائیکس کا وعدہ کیا تو اسے پورا کیا ہے، الیکٹرک بائیکس کی چابیاں دیتے ہوئے خوشی ہوئی ان پر بیٹھو گے تو خوبصورت لگو گے۔ طلبہ و طالبات کو ای بائیکس کےلئے چالیس ہزار روپے قیمت رکھی تو اسے بیس ہزار روپے کم کیا بیس ہزار روپے پنجاب حکومت دے گی۔ پہلے بیس ہزار ای بائیکس کےلئے ایک لاکھ نوے ہزار درخواستیں آئیں۔ ستائیس ہزار ای بائیکس تمام اضلاع میں دینے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ای بائیکس کی بہت ڈیمانڈ آئی پنجاب کے طلبہ کو کہتی ہو آج آغاز ہے فیز ٹو میں بائیکس کی تعداد بڑھائیں گے تاکہ ان کی زندگی میں آسانی ہو سکے،  آٹھ ہزار ای بائیکس طالبات کو دیدی ہیں۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیٹیاں خود بائیکس چلانا سیکھیں، ای بائیکس اکلوتا منصوبہ نہیں لیپ ٹاپس بھی لا رہے ہیں، لیپ ٹاپ کا منصوبہ جو نوازشریف اور شہبازشریف کا تھا اسے بہت جلد لانچ کریں گے۔ پنجاب بھر کے طلبہ و طالبات کےلئے جلد ہی لیپ ٹاپ سکیم لانچ کریں گے۔

پچیس ارب روپے کی سکیم سے وہ بچے جو پڑھ نہیں سکتے ان کی فیس حکومت پنجاب دے گی ۔ کوئی طلبہ  یا طالبات اس لئے گھر نہیں بیٹھے گا کہ وہ تعلیم کےلئے فیس نہیں دے سکتے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

سٹیپ ون گرین پنجاب جارہے ہیں اور سموگ کا مسئلہ ہر سال ہوتا ہے۔ گرین ٹرانسپورٹ لائیں گے پہلا صوبہ ہوگا جہاں گرین ٹرانسپورٹ ہوگی۔ پیٹرول بائیکس کو ختم کرکے ای بائیکس لائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چارجنگ انفراسٹرکچر بہت بڑے پیمانے پر لا رہے ہیں۔ ای بائیکس کےلئے سولرائز ڈ چارجنگ لائیں گے، ای بائیکس کےلئے بیٹری کی تین سال کی گارنٹی ہے اگر چوری ہوتی ہے تو نئی بیٹری دیں گے، سو فیصد ای بائیکس میرٹ پر دی جائیں گی، دس جولائی کو ای بائیکس تقسیم کریں گے۔ آج چابیاں دیدی ہیں، پنجاب تعلیم طلبہ کو سہولیات دینے میں لیڈ کرے گا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ایکوفرینڈلی بسوں کا معاہدہ کرلیا ہے دنیا کی بہترین کمپنی سے لینے جا رہے ہیں ای ستائیس بسیں لاہور آ جائیں گی، ای بسیں چلنے سے ذاتی گاڑی کا استعمال کم ہوجائے گا ۔ 

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا خطاب

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی و یادگار لمحہ جب ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نئے ٹاسک سامنے آئے، مریم نواز کا ٹاسک جس میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم ہے، تمام اضلاع سے شفاف انداز سے طلبہ و طالبات کوالیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ رجسٹرڈ ای گاڑیوں کی تعداد آٹھ ہزار ہے اور الیکٹرک بائیس پنجاب میں آ رہی ہیں جو سڑکوں پر رواں دواں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب وہ صوبہ بن گیا الیکٹرک مسافر اور الیکٹرک لوڈر رکشہ بنانے کا بھی لائسنس دیں گے۔ ماحول دوست 27 الیکٹرک بسیں پنجاب میں لائی جائیں گی ۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا خطاب

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں طلبہ وطالبات کو جلد از جلد الیکٹرک بائیکس ملیں۔ مریم نواز کی خواہش بیس ہزار سے بڑھ کر ستائیس ہزار الیکٹرک بچوں کو دیں گے، ستائیس ماحول دوست بسیں ستمبر میں سڑکوں پر ہوں گی۔ ای لوڈر رکشہ لائسنس آج سے آغاز کریں گے۔ ہر یونیورسٹی میں ای بائیکس کے یونٹ لگائیں گے تاکہ وہ اپنی بائیکس چارج کر سکیں۔ پنجاب میں دس لاکھ لوگوں کو مختلف شہروں میں سستی ٹرانسپورٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ اسٹیشن کا اپ گریڈ کیا ہے میٹرو بسوں اور روٹ کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔ پچیس لاکھ لوگوں کو ٹرانسپورٹ دے کر آسانی پیدا کریں گے، ٹورسٹ ٹرین اسلام آباد ٹو مری چلائیں گے۔ 

مزیدخبریں