بے جا ٹیکسز، حکومت کی ناقص حکمت علمی او رپالیسیوں سے 50 سے زائد صنعتیں تباہ:پراپرٹی ڈیلرز

11 Jul, 2024 | 05:40 PM

 سعید احمد:لاہور فیڈریشن رئیلٹرز ایسوسی ایشن نے   حکومت کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر پر لگائے گئے بے جا ٹیکسز ، ایل ڈی اے کی ناانصافیوں اور پراپرٹی سیکٹر کے مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔حکمران اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے الٹا پراپرٹی ڈیلرز کو مافیا کہہ رہے ہیں

پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ بیرونی سرمایہ کاری کا بہترین زریعہ تھا، حکومت کی ناقص حکمت عملی اور پالیسیوں سے 50سے زائد صعنتیں متاثر ہوگئی ہیں۔لاہور فیڈریشن رئیلٹرز ایسوسی ایشن عہدیداران حکومت کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر پر لگائے گئے بے جا ٹیکسز پہ پھٹ پڑے۔

چیئرمین آل لاہور رئیلٹرز ایسوسی ایشن ناصر جاویدکا کہنا تھا کہ دو روز قبل وزیراعظم پاکستان نے رئیل اسٹیٹ سیکٹرسے وابستہ افراد کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے ملک معاشی طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ حکمران اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے الٹا پراپرٹی ڈیلرز کو مافیا کہہ رہے ہیں۔ 

دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام کاروبار تباہ ہیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے بیرون ملک سے سرمایہ آتا تھا. حکومت کی پالیسیوں سے اب رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔

جنرل سیکٹری میاں فیاض کا کہنا تھا کہ ہمارا کاروبار چلتا ہے تو حکومت کو بے تحاشا ٹیکس جمع کروائے جاتے ہیں۔ لیٹ فائلر کی نئی قسم نکال کر ٹیکسوں کو بڑھا دیا گیا ہے۔ خالی پلاٹ پر تصوراتی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ کوئی ریگولر اتھارٹی بنائی جائے۔

چیئرمین آل لاہور رئیلٹرز ایسوسی ایشن ناصر جاوید، صدر طاہر مسعود، جنرل سیکٹری میاں فیاض شریک تھے، صدر ڈی ایچ اے میاں طلعت، بلال منہاس، شفقت بندیشہ، نعیم گورائیہ، گل نواز بسرا، حسن عباس، شاہ سوار، مہر شہباز، بشارت ڈوگر، میاں لطیف، چوہدری وسیم موجود تھے۔ 
 
 

مزیدخبریں