انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

11 Jul, 2024 | 05:25 PM

 اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.51 روپے اضافے سے  278.61روپے پر بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5  پیسے کمی سے 280.50 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو79 پیسے مہنگا ہوکر 302.96  روپے ، برطانوی پاونڈ  2.32 روپے مہنگا ہوکر 359.73 روپے ، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.34 روپے، جبکہ سعودی ریال 7 پیسے اضافے سے 74.56 روپے پر آگیا۔ 

مزیدخبریں