وقاص احمد : اغواکی درخواستوں پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 4 بچے والدین کے سپرد کردیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے 15 سالہ صدف کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کیا، صدف گھر سے اکیڈمی کیلئے نکلی ، بس تبدیل ہونے کے باعث گھر کا راستہ بھول گئی۔ اسکے علاوہ لیاقت آباد پولیس نے 4 سالہ روہان اور 3 سالہ حریف کو ورثاء کے سپرد کیا، بچے گھر سے کھیلنے نکلے تو واپسی کا راستہ بھول گئے تھے۔
گارڈن ٹاؤن پولیس نے 4 سالہ حماد کو برکت مارکیٹ سے ڈھونڈ کر والدین کے سپرد کیا۔