پنجاب بھر میں چھ ماہ کے دوران 1496بچے اغوا، پولیس ناکام

11 Jul, 2024 | 05:07 PM

 علی ساہی :رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا کی بڑے پیمانے پر وارداتیں رپورٹ ہوئیں لاہورمیں366 سمیت صوبہ بھرمیں 1496مقدمات بچوں کے اغوا کے درج ہوئے۔

پولیس اغوا ہونے والے بچوں میں 20 فیصد کو بازیاب کروانےمیں ابھی تک ناکام ہے ۔پولیس لاہور میں 53بچوں سمیت صوبہ بھرسے309 بچوں کو بازیاب  نہ کروا سکی ۔اعدادوشمارکےمطابق لاہور سے396بچوں سمیت صوبہ سے1567بچے اغوا کاروں نے اٹھائےہیں ۔پولیس لاہور سے343بچے  جبکہ صوبہ بھر سے1258بچوں کوبازیاب کرواسکی۔

شیخوپورہ ریجن میں 123ابچوں مٰیں سے 29گوجرانوالہ ریجن میں 330میں سے51بازیاب نہ ہوسکےاور گجرات کے اغوا شدہ 57 بچوں میں سے15،راولپنڈی میں 70میں سے15بچے لاپتہ ہیں

 سرگودھا 52میں سے14بچے اورفیصل آباد137میں 29بچے ابھی بھی  اغواکاروں کےچنگل میں ہیں ۔ملتان 136میں سے28 بچے جبکہ ساہیوال 79میں سے19بچے  ابھی بھی گمشدہ فہرست میں شامل ہیں ۔

ڈی جی خان 103میں 35 بچے  بہاولپور84میں سے21بچے  تاحال عدم پتہ ہیں۔رواں سال سب سے زیادہ بچے لاہور سے اغوا ہوئے۔ اغوا ہونے والے کم عمر بچے زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا پولیس خاموش ہے۔۔

مزیدخبریں