حسن علی : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد دھرنا 26جولائی تک مؤخرکرنے کا اعلان کردیا۔ملک گیر ہڑتال پر بھی مشاورت جاری ہے ۔
منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے امیر العظیم، لیاقت بلوچ، جاوید قصوری، قیصر شریف اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگر حکومت سمجھتی ہے کہ دھرنا نہیں ہونا چاہیے تو عوام کو ریلیف دے۔ آئی پی پیز کی مد میں 42 ارب ڈالر پاکستان کے عوام نے دیئے ہیں، یہ پیسے ہم سے بجلی کے بلوں اور ٹیکس کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمعہ کو پورے ملک میں احتجاجی کیمپ لگائیں گے جبکہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا 26 جولائی کو دیں گے۔ محرم الحرام اور موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےدھرنا موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا جماعت اسلامی ملک گیر ہڑتال پر مشاورت کر رہی ہے۔ حکومت کو ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے پر مجبور کردیں گے۔