سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

11 Jul, 2024 | 04:39 PM

ویب ڈیسک : سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ 

ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن کی قیادت میں وفد آپریشن آفیسر ثمن عامر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سپیشلسٹ احسن تحسین پر مشتمل تھا ۔ 

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے، ہوا کے معیار میں بہتری،متبادل توانائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کاربن فنانسنگ، کلائمٹ ریزی لینٹ پنجاب کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ 

سینئر وزیرپنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف گورننس کے پورے نظام میں تبدیلی لانے کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے مختصر ترین مدت میں ریکارڈ ترقیاتی اور سماجی بہبود کے کام کئے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں اصلاحات کے لئے عالمی ماہرین اور اداروں کی خدمات حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب کے تحت سرکاری شعبے کی خدمات کو عوام کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے نظام نے کام شروع کردیا ہے، صوبہ پنجاب نے ٹیکس فری اور اپنے وسائل سے بجٹ دے کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ 

مزیدخبریں