جو رن مرید نہیں وہ مرد نہیں، خلیل الرحمان قمر کے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

11 Jul, 2024 | 04:27 PM

ویب ڈیسک:  پاکستانی معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر ایک بار پھراپنے بیان کی وجہ سے  تنقید کی زد میں آگئے۔

  خلیل الرحمان قمر اکثر  اکثر اپنے جارہانہ بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زینت بنے دکھائی دیتے ہیں اور اپنے سخت بیانات کے باعث لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں،  اسی طرح ایک بار پھر  سوشل میڈیا صارفین نے  خلیل الرحمان  قمر   کو  مرد کے حوالے سے متضاد بیان پر   آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے  جس میں خلیل الرحمان قمر  کا کہنا ہے کہ "جو رن مرید نہیں وہ مرد نہیں"، جس پر صارفین کیلئے خاموش رہنا مشکل ہوگیا۔

اس حوالے سے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس انسان کے الفاظ عجیب و غریب ہوتے ہیں،بیوی کا ساتھ دینا رن مریدی نہیں ہوتی بلکہ شوہر کی عزت بڑھتی ہے،اس سے عزت اور محبت بڑھتی ہے جوکہ اچھا لگتا ہے۔ ایک اور صارف کا لکھنا تھا کہ "جوڑوں کا غلام"،جبکہ ایک اور صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کی خدمت کرنا کوئی رن مریدی نہیں، لیکن ہر کام کی ایک حد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خلیل الرحمان قمراداکارنعمان اعجاز کے لیے گھٹیا کا لفظ لائیو پروگرام میں استعمال کیا جس پر میزبان سمیت سامعین بھی ہکا بکا رہ گئے۔

مزیدخبریں