دْرِنایاب : شہر میں نکاسی آب کے لئے واسا کی نئی مشینری خریدنے کا معاملہ , واسا نے مشینری خریداری کا پی سی ون حکومت کو ارسال کردیا ۔
وزیراعلیٰ کی منظوری اور بجٹ میں نئے مالی سال میں پچپن کروڑ سے زائد بجٹ مختص کیا گیا ۔مجموعی طور پر واسا مشینری خریدنے کی سکیم ایک ارب تیس کروڑ سے زائد ہے ۔واسا کو پنجاب حکومت رواں مالی سال میں پچپن کروڑ سے زائد فنڈز مہیا کرے گی ۔ واسا فنڈز سے جیٹنگ مشین ، ڈرینوں کی صفائی کی ہیوی مشینری خریدے گا ۔ واسا شہر میں اپنے تمام ٹاؤنز کے لئے نئی مشینری خریدے گا ۔ ہر ٹاؤن کے لئے کم سے کم بیس کروڑ جبکہ زیادہ سے زیادہ چالیس کروڑ کی مشینری خریدی جائے گی۔ واسا پی اینڈ ڈی سے منظوری کے بعد مشینری پروکیورمنٹ کا ٹینڈر جاری کرے گا ۔
نئی مشینری خریدنے کا معاملہ , واسا نےپی سی ون حکومت کو ارسال کردیا
11 Jul, 2024 | 04:21 PM