ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات : عمرہ پیکجز کی قیمت میں بڑی کمی

حج سیزن کے اختتام اور سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث متحدہ عرب امارات میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حج سیزن کے اختتام اور سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث متحدہ عرب امارات میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔

 خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں زائرین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عمرہ پیکجز غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔ سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں.

یاد رہے کہ حج کے دوران شدید گرمی کے باعث 1500سے زائد اموت کے باعث متعدد ممالک کے لوگ عمرہ کے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔