ملک اشرف : شیو جلد نہ کرنے پر حجام کواغواکرکے تشدد کرنے والے ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج ،ضمانتیں خارج ہونے پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرارہوگئے
جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔مدعی مقدمہ محمد حیات کی جانب سے راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کیخلاف تھانہ سلانوالی نے یکم مئی 2024کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ملزمان نے جو جرم کیا ہے اس کی سزا 14سال ہے، جو ناقابل ضمانت ہے۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ذاتی رنجش پر مقدمہ درج کروایا گیا، ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں جبکہ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعدملزموں کی ضمانتیں خارج کردیں۔جس پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے ہوگئے ۔