علی ساحی: گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس بنانےوالوں کوسزائیں اور جرمانے ہوں گے،فرید کورٹ ہاؤس میں شہرکے56 نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو بلا کر ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق جعلی وغیرنمونہ نمبرپلیٹس بنانیوالوں کو2سال تک سزا جبکہ 15ہزار سے 2لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔
چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ تمام مینو فیکچررز کو رولز اور ایس او پیز کے مطابق نمبر پلیٹس بنانے کے بارے میں آگاہی دی گئی تھی، آگاہی کے باوجود غیر نمونہ و جعلی نمبرپلیٹس بنانیوالوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سےڈیڑھ ماہ قبل اوپن مارکیٹس سےنمبرپلیٹس بنوانے پر حکم دیا گیاتھا کہ اوپن مارکیٹ میں کسی بھی دکاندارکوغیرنمونہ نمبرپلیٹس بنانےکی اجازت نہیں ہوگی۔