پنجاب میں بوڑھے افراد کی سنی گئی

11 Jul, 2024 | 03:12 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : پنجاب میں سینئر سٹیزن کی ویلفیئر کیلئےقانون سازی کا بل محکمہ قانون کو ارسال کردیا گیا ،حکومت سینئر سٹیزن کی کونسل کے ذریعے معاونت کا کام کرے گی ۔

پنجاب میں بوڑھے افراد کی سنی گئی۔محکمہ سوشل ویلفیئر نے سینئر سٹیزن کو علاج معالجہ دینے اور دیگر مسائل میں معاونت کیلئےقانون سازی کا بل محکمہ قانون کو ارسال کردیا۔ حکومت سینئر سٹیزن کی کونسل کے ذریعے معاونت کا کام کرے گی۔

کونسل محکمہ سوشل ویلفیئر میں بنائی جائے گی۔ کونسل سینئر سٹیزن کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔ کونسل سینئر سٹیزن کے علاج ،مالی امداد اور دیگر مسائل میں معاونت کرے گی۔مقدمہ درج ہونے پر قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی ۔محکمہ قانون نے بل پر ورکنگ شروع کر دی ۔

مزیدخبریں