راؤ دلشاد : حنا پرویز بٹ کو چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حنا پرویز بٹ کو چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے۔چیئرپرسن کی تعیناتی پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کی گئی ۔
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ ڈیپارٹمنٹ کا چارج سنبھالیں گی ۔ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ممبران میں اراکین پنجاب اسمبلی کنول پرویز چوہدری، ایم پی اے شازیہ رضوان،ایم پی اے تاشفین صفدر اورایم پی اے نیلم جبار چوہدری شامل ہوں گی۔ سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری پولیس پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ بھی اتھارٹی کے ممبر ہوں گے۔