جنید ریاض : محکمہ خصوصی تعلیم نے پنجاب بھر میں 36 سکولوں کو ماڈل بنانے کا اعلان کردیا۔
محکمہ خصوصی تعلیم کا احسن فیصلہ،خصوصی طلباوطالبات کی بھی بالآخر سنی گئی۔ پنجاب بھر میں 36 سکولوں کو ماڈل بنانے کا اعلان کردیا گیا۔تمام اضلاع میں ایک ،ایک سکول کو ماڈل بنایا جائے گا۔ لاہور میں گورنمنٹ اسپشل ایجوکیشن سنٹر شالیمار ٹاون کو ماڈل بنایا جائے گا۔محکمہ خصوصی تعلیم کے مطابق ماڈل سکولوں میں بھی خصوصی بچوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کیجائیں گی۔
محکمہ خصوصی تعلیم کا پنجاب بھر میں 36 سکولوں کو ماڈل بنانے کا اعلان
11 Jul, 2024 | 01:45 PM