علی صاحی: ڈاکٹر عثمان انور کی موچی گیٹ لاہور آمد پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا، ڈاکٹر عثمان انور کی تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موچی گیٹ اور نثار حویلی کا دورہ کیا،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آئی جی پنجاب کو عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا۔ اس موقعے پر آئی جی پنجاب نے آغا شاہ حسین قزلباش سمیت شیعہ کمیونٹی لیڈرز و عمائدین سےملاقات کی جہاں شیعہ کمیونٹی لیڈرز، منتظمین کی جانب سے مجالس و عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عزاداری جلوسوں کے انٹری پوائنٹس اور روٹس پر تعینات افسروں و اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کوہائی الرٹ ہو کر اپنے ڈیوٹی فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی ۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، پنجاب بھرمیں 2لاکھ سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔