سٹی42 : شہریوں کے لیے ملک سے باہر جانا بھی دردِ سر بن گیا، منسٹری آف فارن افیئر کے دفتر کے باہر تعلیمی اسناد اور قانونی دستاویزات کی تصدیق کیلئے آنے والے شہری گھنٹوں قطاروں میں لگ کر انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے.
شہریوں کے لیے ملک سے باہر جانا بھی دردِ سر بن گیا، منسٹری آف فارن افیئر کے دفتر کے باہر تعلیمی اسناد اور قانونی دستاویزات کی تصدیق کیلئے آنے والے شہری گھنٹوں قطاروں میں لگ کر انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے. دفتر خارجہ کی ناقص کارکردگی پر شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آ گیا.
شہریوں کا کہنا ہے کہ رشوت دینے کی سکت نہیں رکھتے اور گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنے کے باوجود میں باری نہیں آتی. دفتر خارجہ کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ یہاں آنے والے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.