پھل وسبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

11 Jul, 2024 | 12:50 PM

مائدہ وحید: سرکاری نرخ نامہ اوراوپن مارکیٹ میں پھل وسبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرار، دکاندار  بدستور من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری رہنے کے بائث  شہریوں نے  پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے  سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔

پیازسرکاری نرخ100  کی بجائےبازاروں میں130روپےفی کلو، ٹماٹرسرکاری نرخ150 کی بجائےبازارمیں200روپےفی کلومیں فروخت، لہسن سرکاری نرخ360کی بجائےبازارمیں450روپےکلومیں فروخت،ادرک چائنہ سرکاری نرخ610 کی بجائےبازارمیں720روپےکلو، سبزمرچ سرکاری نرخ90کی بجائےبازارمیں150روپےکلومیں فروخت، لیموں سرکاری نرخ287 کی بجائے بازارمیں500روپےفی کلو، ٹینڈےسرکاری نرخ160جبکہ بازارمیں220روپےکلو، آلوسرکاری نرخ77 جبکہ بازارمیں100روپےفی کلو، میتھی سرکاری نرخ130جبکہ بازارمیں180روپےکلو، بینگن سرکاری نرخ70 کی بجائےبازارمیں100روپےکلو، کھیراسرکاری نرخ78کی بجائے بازارمیں90روپےفی کلو، کریلاسرکاری نرخ70 جبکہ بازارمیں100روپےفی کلومیں فروخت، پالک سرکاری نرخ30 کی بجائےبازارمیں70روپےفی کلو، بندگوبھی سرکاری نرخ78کی بجائےبازارمیں120روپےکلو، شلجم سرکاری نرخ90 کی بجائےبازارمیں120روپےکلو، بھنڈی سرکاری نرخ125جبکہ بازارمیں160روپےکلو اور اروی سرکاری نرخ120کی بجائے بازارمیں160روپےکلومیں فروخت ہو رہی ہے۔ْ 

دوسری جانب سیب سرکاری نرخ 295 جبکہ مارکیٹ میں 400 روپے کلو میں فروخت، کیلا سرکاری نرخ 135  جبکہ بازار میں 160 روپے فی درجن ،آلو بخارہ سرکاری نرخ 200  کی بجائےمارکیٹ میں 300 روپے کلو ، خوبانی سرکاری نرخ 160 کی بجائے بازاروں میں 200 روپے کلو میں فروخت, آڑو کی سرکاری قیمت 200جبکہ بازاروں میں 280 روپے، آم سرکاری نرخ 175 جبکہ بازاروں میں 240 روپے کلو، پپیتا سرکاری قیمت 190 جبکہ مارکیٹوں میں 300 روپے کلو ، فالسہ سرکاری نرخ 270 جبکہ مارکیٹ میں 360 روپے کلو تک فروخت اور  کھجورسرکاری قیمت 450 کی بجائے بازار میں 520 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں