7.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

11 Jul, 2024 | 12:21 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں 7.1 کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز شنگھائی سے 106 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

 زلزلے کی شدّت 7.1 اور زیرِ زمین گہرائی تقریباً 620 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی اور کسی جانی نقصان کی بھی کوئی خبر نہیں ملی۔
 

مزیدخبریں