ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹا بحران کا خدشہ

 ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹا بحران کا خدشہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42 :حکومتی فیصلے کیخلاف فلور ملز ایسوسی ایشن کی بھی ہڑتال ،ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملز نے آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کردی جس کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
فلور ملز مالکان پرودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ، لاہور میں فلور ملزایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، فلور ملز مالکان نے گندم کی پسائی کا عمل بند کرکے آٹے کی سپلائی بند کردی ،آج سے گرائنڈنگ بند کرکے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بھی بند کردی گئی جبکہ دکانوں پر آٹے کے تھیلوں کا اسٹاک کم تعداد میں رہ گیا، سپلائی جلد بحال نہ ہوئی تو شہریوں کو ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے تک مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔آٹا سستا ہونے کی بجائے مزید مہنگا ہونے کی تیاریاں جاری ہیں کیونکہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے آٹے کی سپلائی بھی روک دی ہے، دکانوں پر کہیں 4 تو کہیں 6 آٹے کے تھیلے دستیاب ہیں، جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو جائیں گے۔

مہنگائی سے تنگ شہری ایک نئے بحران کی آمد سے پریشان ہیں، انہوں نے حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے لیکن مسئلے کے حل کے لیے ابھی تک حکومت اور فلور ملز کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہی نہیں ہوسکا۔


 

Ansa Awais

Content Writer