عشرہ محرم الحرام کا چوتھا روز،لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامیہ ہائی الرٹ

11 Jul, 2024 | 11:19 AM

 علی صاحی:   عشرہ محرم کے چوتھا روز   لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہونے والی مجالس میں آج 32291 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  32ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار مجالس وجلوسوں کوتحفظ فراہم کررہےہیں، لاہورمیں آج 3ہزار  سے زائدافسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں،   لاہور میں آج17 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اور400 مجالس منعقد ہورہی ہیں.محرم کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام پر بھی فوکس ہے،  جلوس و مجالس کے اختتام تک تمام افسران وجوان اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔

دوسری جانب  آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،  ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں