ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات :مریم نواز کی پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات،انعامی چیک اور ٹرافیاں دیں

میٹرک امتحانات :مریم نواز کی پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات،انعامی چیک اور ٹرافیاں دیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے انعامی چیک اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر طالب علم کو 3 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 2 لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔مریم نواز نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد دی، مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی اور ان کے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور ان کے تعلیمی اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے۔اس موقع پر ایک طالبہ وزیر اعلیٰ کو گھریلو حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہتی۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر کو 7 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 5 لاکھ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈر کو 3 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا۔

Ansa Awais

Content Writer