عرفان ملک: لاہور پولیس کامحرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال سے اب تک 2049سرچ آپریشنز کیے گئے، اس دوران57792گھروں،27493کرایہ داروں کی چیکنگ کی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران 193210اشخاص کو چیک کیا گیا ،قانون شکنی پر908افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
دوران سرچ آپریشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت441اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشنز کے دوران 155اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے جبکہ منشیات کے25مقدمات درج ہوئے۔ سرچ آپریشنز میں ضابطہ فوجداری کے تحت61افراد کو حراست میں لیا گیا، ناجائز اسلحہ کے69مقدمات جبکہ شراب نوشی کے25مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔
80مساجد و مدارس،46امام بارگاہوں،20درباروں،58مارکیٹس و بازاروں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔ دوران سرچ آپریشن154ہوٹلوں،105ہوسٹلوں،78فیکٹریوں کے ریکارڈ کی پڑتال بھی کی گئی۔
دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ سی سی پی او کی جانب سے امام بارگاہوں ،عبادت گاہوں کے گرد ونواح میں روزانہ سرچ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔