سعید احمد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں 29روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 29 روپے اضافےہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 512روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 340روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 353روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 5دنوں میں چکن کی قیمت میں 128روپےفی کلواضافہ ہوگیا ہے۔