ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور کی سب سے بڑی دلدل دریا کِنارے نہیں نصیرآباد  پبلک پارک میں ہے

Naseerabad Public Park, city4 , rainwater, garbage, water disposal system flopped,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:  گندگی سے بھری کیچڑ کی دلدل میں  ہر نوع کے جراثیم اور مچھر پھل پھول رہے ہیں، یہ دلدل کسی دریا کے نشیبی کنارے پر نہیں لاہور شہر میں نصیر آباد کے نام نہاد پبلک پارک میں دیکھی جا سکتی ہے۔  
 
نصیر آباد کا علاقائی پارک انتظامیہ کی بے حسی کے باعث کے سبب تباہ حالی کا شکار ہے  ۔صفائی ستھرائی کے نامناسب انتظامات کے سبب یہ  پارک مکمل طور پر اجڑ گیا  ہے۔ 

گندگی سے بھرے دلدلی پارک میں  ارد گرد کے رہائشی نہ واک کے لئے آسکتے ہیں، نہ ہی بچے کھیل کود سکتے ہیں ۔

پارک میں بچوں کے لئے لگائے گئے جھولے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔ بچے پہلے تو جھولوں سے محروم ہونے کے باوجود اس پارک میں کھیلنے کے لئے آ جاتے تھے، جب سے یہاں گندا پانی جمع رہنے  لگا ہے، اب بچے ادھر بالکل نہیں آتے۔ 

پارک میں بارشی پانی جمع ہونے سے مچھر کثرت سے  پیدا ہونے لگے ہیں۔  پارک میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے لیکن انتظامیہ کبھی بھی چند ملازم بھیج کر اس پارک کو صاف کروانے کی زخمت نہیں کرتی۔شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پبلک پارک  میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔